مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے دارالحکومت برلن کی سڑکوں پر مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو جرمن حکومت کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق برلن میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کو اسلحے کی ترسیل فوری طور پر بند کرے۔
مظاہرین نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جرمنی کو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بجائے فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔
آپ کا تبصرہ