8 مارچ، 2026، 1:41 PM

جرمنی میں ایران پر امریکی_صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاج

جرمنی میں ایران پر امریکی_صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاج

جرمن عوام نے مظاہروں اور احتجاجی اجتماعات کے ذریعے ایران پر مسلط کردہ جنگ کی مذمت اور مخالفت کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمن عوام نے برلن میں ایک احتجاجی اجتماع کے ذریعے ایران پر امریکہ اور صہیونی حکومت کے حملے کی مذمت کی۔

مظاہرین نے جرمن حکومت سے صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ایران، فلسطین اور لبنان کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے اور خطے میں امریکی_صہیونی جرائم اور عام شہری اور رہائشی علاقوں پر حملوں کو غیر انسانی عمل اور حقوق بشر کے منافی قرار دیا۔

جرمن مظاہرین نے فورا ایران پر حملوں کا سلسلہ روکنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔

News ID 1938422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha