مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ دفاع کے قائم مقام جنرل ابنالرضا نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ وزارتِ دفاع میں آپ کے فرزندان اس محاذ پر اس فرمان کی تکمیل کے لیے سرگرم ہیں، جس کا مقصد واضح ہے: ایران کی طاقت میں اضافہ، قوم کی سلامتی کا تحفظ اور ایسی دفاعی صلاحیت پیدا کرنا جو دشمن کو ایران کے خلاف کسی بھی غلط اندازے یا اس سرزمین پر بری نظر رکھنے سے باز رکھے۔
جنرل ابنالرضا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہفتۂ حکومت کے موقع پر جناب عالی کا پیغام، ملک کے دفاعی محاذ پر موجود ہم سپاہیوں کے لیے ملک کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنانے کے حوالے سے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ دفاع میں آپ کے فرزندان اس محاذ پر اس فرمان کی تکمیل کے لیے سرگرم ہیں، جس کا مقصد واضح ہے: ایران کی طاقت میں اضافہ، قوم کی سلامتی کا تحفظ اور ایسی دفاعی صلاحیت پیدا کرنا جو دشمن کو ایران کے خلاف کسی بھی غلط اندازے یا اس سرزمین پر بری نظر رکھنے سے باز رکھے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مسلط کردہ جنگوں نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ مضبوط ایران ہمیشہ تیار رہنے والا ایران ہے۔ ملک کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات کے مقابلے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرنا ہوگا اور آج کی طاقت پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے اور ہر بدون وقفہ طاقت میں اضافہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے ہمارے کمانڈر اور مقتدیٰ! اس راستے میں ایرانی نوجوان اور باصلاحیت ماہرین ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، جنہوں نے پابندیوں کے مشکل دور میں ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت کی اور جنگ کے دوران اپنے علم و مہارت کو دفاعی طاقت میں تبدیل کیا۔
جنرل ابنالرضا نے ایرانی قوم کے اتحاد کو بھی ملک کی دفاعی طاقت کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور مسلح افواج نے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہو کر ثابت کیا کہ ایران کو نشانہ بنانے والا دشمن ایک متحد قوم کا سامنا کرے گا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم، وزارتِ دفاع میں آپ کے سپاہی، اس فرمان کو براہِ راست اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں: ایران کو ہر روز مزید مضبوط ہونا چاہیے۔
انہوں نے عہد کیا کہ جب تک یہ ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہے، ہم دفاعی صلاحیتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ایک مضبوط ایران کے قیام کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ