مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہماری اطلاعات اور انٹیلی جنس جائزوں کے مطابق، توانائی کی منڈیوں میں جوڑ توڑ اور انہیں مخصوص سمت میں لے جانے کی وسیع کوششیں جاری ہیں۔ امریکی حکومت کے بعض عناصر، سادہ لوح اور جلد یقین کرنے والے ذرائعِ ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے ذاتی مفادات کے لیے قیمتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ امریکی صدر کو ایسی جنگ میں الجھائے رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ پہلے ہی شکست کھا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ غاصب اسرائیل کے حامی عناصر بھی خوش آئند مگر غیرحقیقی جائزے پیش کرکے جنگ جاری رکھنے کی حمایت اور اس کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے آخر میں لکھا کہ موجودہ صورتحال کی اصل قیمت امریکی صارفین ادا کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ