26 اپریل، 2025، 2:26 PM

پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری+ تصاویر، ویڈیو

پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری+ تصاویر، ویڈیو

ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سیاسی رہنماؤں اور دیگر شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روم کا سینٹ پیٹرز باسیلیکا آج (ہفتہ) عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے۔

پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری+ تصاویر، ویڈیو

پوپ کی آخری رسومات شروع کرنے سے پہلے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا۔

پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری+ تصاویر، ویڈیو

اس موقع پر ویٹیکن سٹی کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے، جس میں 2 ہزار پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ 

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں ایرانی وزیر ثقافت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، اور یوکرین کے صدر ویلادیمیر زلنسکی سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔

پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری+ تصاویر، ویڈیو

اس تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی رہنمائی سید عباس صالحی بھی موجود ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 پوپ فرانسس کے تابوت کو سینیٹ پیٹرز باسیلیکا سے سینیٹ پیٹرز اسکوائر پہنچا دیا گیا۔

آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد پوپ فرانسس کی تدفین سانتا ماریا میگیور کے قبرستان میں کی جائے گی۔

News ID 1932192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha