مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا: ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور عمانی میزبان کی ثالثی میں جاری ہے جہاں دونوں ٹیمیں الگ الگ ہالوں میں موجود ہیں۔
بقائی نے مزید کہا کہ ایرانی تکنیکی ماہرین کی ٹیم بھی مذاکرات کے عمل میں حصہ لے رہی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران جابرانہ پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت اور اپنے ایٹمی پروگرام کی پرامن نوعیت کے بارے میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے۔
بقائی نے کہا کہ تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ مفاہمت کے حصول کے لیے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت ایران کے جائز حقوق کا احترام اور پابندیوں کے مؤثر خاتمے کے بارے میں یقین دہانیوں کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ