مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ہنگامی ادارے کے ترجمان بابک یکتاپرست نے بندر عباس دھماکے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا: اب تک 19 ایمبولینس بسیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیراز کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ بھی مکمل چوکس ہے اور جہروم اور لار کی ایئر ایمبولینسیں بھی ضرورت پڑنے پر زخمیوں کی طبی مراکز تک فوری منتقلی کے لئے آمادہ ہیں۔
یکتا پرست نے زور دے کر کہا کہ علاقے میں تمام میڈیکل اور امدادی ٹیمیں پوری صلاحیت کے ساتھ خدمات فراہم کر رہی ہیں، زخمیوں کی تعداد 281 ہے جنہیں شہید محمدی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی تفصیلات کے بارے میں فی الحال دقیق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں، تاہم ہنگامی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود فورسز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور نئی معلومات موصول ہوتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ