28 اگست، 2026، 6:19 PM

ایران کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیاں، چین اور روس کی بھرپور مخالفت

ایران کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیاں، چین اور روس کی بھرپور مخالفت

چین اور روس نے ایران کے خلاف یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے مذاکرات کو مسائل کے حل کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے متعلق مسائل کا واحد حل بات چیت اور مذاکرات ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے تہران کے ساتھ تجارت کرنے پر بیجنگ کے خلاف امریکی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی حکام کے بیانات کے ردعمل میں کہا کہ چین ایران کی صورتحال کے حوالے سے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مسائل کے حل کا واحد راستہ گفت و شنید اور مذاکرات ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے حوالے سے چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔

دوسری جانب روسی فیڈریشن کونسل کی آئینی کمیٹی کے رکن الیکسی پوشکوف نے بھی امریکہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن مسلسل مختلف ممالک کو دھمکیاں دیتا ہے، لیکن بالآخر یہ دھمکیاں خود امریکہ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔

News ID 1940952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha