13 اکتوبر، 2026، 11:21 PM

جنگ اور پابندیوں کے اثرات سے عوامی معاش کا تحفظ اولین ترجیح ہے، قالیباف

جنگ اور پابندیوں کے اثرات سے عوامی معاش کا تحفظ اولین ترجیح ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اقتصادیات کے اعلیٰ حکام سے مشترکہ نشست میں کہا کہ جنگ اور پابندیوں کے اثرات سے عوامی معاش کا تحفظ اولین ترجیح ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ اقتصادی جنگ میں عوام کا معاش آخری مقام ہونا چاہیے جو پابندیوں اور جنگ سے متاثر ہو، جبکہ درست انتظامی فیصلوں کے مثبت اثرات سب سے پہلے عوام کے دسترخوان تک پہنچنے چاہییں۔

ایرانی حکومت کے متعدد وزراء، اعلیٰ اقتصادی عہدیداروں اور پارلمینٹ کی اقتصادی کمیٹیوں کے سربراہان کے مشترکہ اجلاس میں، اقتصادی صورتِ حال اور عوام کے معاشی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکٹرانک کوپن منصوبے پر عمل درآمد، عوام اور مسلح افواج کی ضروریاتِ معاش کی فراہمی، زرعی و حیوانی پیداوار، پیداواری خام مال کی فراہمی، سرمایہ کاری و اقتصادی ترقی اور جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر قالیباف نے حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان ملک کی موجودہ اقتصادی صورتِ حال اور آئندہ چھ ماہ کے حالات کے بارے میں مشترکہ فہم اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے تجربات کا درست جائزہ لے کر مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔ اقتصادی جنگ اس وقت فوجی، سائبر اور ذہنی جنگوں سے زیادہ اہم ہے اور اس میں بنیادی چیلنج فیصلہ سازی، انتظامی صلاحیت اور مستحکم حکمرانی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے حالات میں بڑے مواقع بھی موجود ہوتے ہیں، جن سے غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ ایسے حالات میں ذمہ داری قبول کرنا، بروقت فیصلے کرنا اور کام کرنے والوں کی جرأت مندانہ حمایت ضروری ہے۔

ڈاکٹر قالیباف نے زور دیا کہ حکومت اور پارلیمان کو اقتصادی امور میں ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے اور عوام کے معاش کو ہر فیصلے میں اولین ترجیح دینی چاہیے۔ یہی اصول اقتصادی ترقی، صنعتی شعبے کی تعمیرِ نو میں بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

News ID 1942091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha