مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب نماز جمعہ تہران حجت الاسلام حاج علی اکبری نے ایران کی جوہری حکمت عملی پر نظرثانی اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں ایران کی رکنیت جاری رکھنے کے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حجت الاسلام حاج علی اکبری نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ آج ایران اس مقام پر ہے کہ وہ استکبار کے مقابلے میں ڈٹ کر نفی میں جواب دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو توقع ہے کہ ملک کے جوہری نظریے پر نظرثانی کی جائے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایران کو اب بھی این پی ٹی کا رکن کیوں رہنا چاہیے؟
آپ کا تبصرہ