مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں واشنگٹن کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں مغربی ایشیا کے مستقبل پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اور مزاحمتی جنگجوؤں کے سعودی عرب پر جوابی حملے ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں امریکی وزیر خارجہ اور سی آئی اے کے سربراہ رہنے والے پومپئو نے کہا کہ ہم سب مل کر بھی ڈیٹرنس حاصل نہیں کرسکے۔
آپ کا تبصرہ