13 اکتوبر، 2026، 11:02 AM

ایران کے خلاف جنگ میں اہداف حاصل نہ ہوسکے، سابق امریکہ وزیر خارجہ کا اعتراف

ایران کے خلاف جنگ میں اہداف حاصل نہ ہوسکے، سابق امریکہ وزیر خارجہ کا اعتراف

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف اپنے اہداف حاصل کرنے اور اسے مؤثر طریقے سے باز رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں واشنگٹن کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں مغربی ایشیا کے مستقبل پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اور مزاحمتی جنگجوؤں کے سعودی عرب پر جوابی حملے ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں امریکی وزیر خارجہ اور سی آئی اے کے سربراہ رہنے والے پومپئو نے کہا کہ ہم سب مل کر بھی ڈیٹرنس حاصل نہیں کرسکے۔

News ID 1942078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha