امریکہ ایران جنگ
-
ایران-امریکہ جنگ، ایران کے حملوں میں 81 طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر تباہ یا متاثر ہوئے، کانگریس
امریکی کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق جنگ کے دوران ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکی فضائی بیڑے کے کم از کم 81 جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر اور ڈرون تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے، جن کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 3.3 ارب ڈالر تک ہے۔
-
امریکی وزیر خزانہ کا ایران کے خلاف معاشی جنگ جاری رکھنے کا دعوی
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی اقتصادی ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تہران دہشت گردی کی مبینہ مالی معاونت اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری روک نہیں دیتا۔
-
ایران کے خلاف ممکنہ حملے سے پہلے امریکی فوجی تیاری تیز
امریکی فوج آئندہ ہفتوں میں خطے میں اپنی بحری موجودگی بڑھانے کے لیے تین طیارہ بردار بحری جہازوں سمیت تقریباً 20 ہزار اہلکار، 150 جنگی طیارے اور متعدد جنگی جہاز تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
-
ٹرمپ کی غیر مقبولیت، ریپبلکن امیدوار صدر کی تصاویر اور نام ہٹانے لگے
امریکی جریدے کے مطابق متعدد ریپبلکن امیدوار انتخابی کامیابی کے لیے ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف ظاہر کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم سے ان کی تصاویر اور نام ہٹا رہے ہیں۔
-
امریکی سینیٹر کا ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے پر زور
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما حکیم جفریز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
پسپائی؛ ایران جنگ سے نکلنے کے لیے امریکہ کے سامنے واحد راستہ؟
امریکی مبصرین کے مطابق واشنگٹن کو ایران جنگ میں اپنے زیادہ سے زیادہ اہداف کے حصول میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے اور اب اصل مسئلہ جنگ جاری رکھنا نہیں بلکہ اس سے سیاسی طور پر نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔
-
نیویارک میں ہمارا سب سے اہم مقصد ایرانی عوام کے حقوق کا دفاع ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کی موجودہ صورتحال، ایرانی عوام کے حقوق اور قومی مفادات کا دفاع ان کے دورہ نیویارک کا بنیادی مقصد ہے۔
-
ایران کے خلاف جنگ پر امریکی کانگریس اور ہیگسٹھ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
امریکی قانون سازوں نے پیٹ ہیگسٹھ کی جانب سے فوجی کمانڈروں کی برطرفی اور ایران کے خلاف جنگ سے متعلق واضح حکمت عملی نہ ہونے پر تنقید کی بوچھاڑ شروع کردی۔
-
ایران جنگ میں امریکی ہلاکتیں سرکاری اعداد سے زیادہ ہیں، واشنگٹن پوسٹ
امریکی اخبار نے پانچ امریکی عہدیداروں کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران کم از کم چار امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے عوامی ریکارڈ میں درج نہیں کی گئیں۔
-
ایران نے پرانے ایف 5 طیاروں سے امریکی اڈے پر کیسے تباہی مچائی؟ تفصیلات پائلٹس کی زبانی
ایرانی پائلٹوں کے مطابق دو F-5 طیارے ریڈار اور پیٹریاٹ نظاموں سے بچتے ہوئے ہدف تک پہنچے، بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹر تباہ کیے اور بغیر نقصان کے واپس لوٹ آئے۔
-
ایران جنگ میں امریکہ کو بڑا نقصان؛ 45 ایم کیو9 ڈرون تباہ، صہیونی میڈیا
اسرائیلی میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکہ نے اپنے ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کا تقریباً ایک چوتھائی بیڑا کھو دیا۔
-
امریکی پابندیاں ایران کو جھکانے میں کیوں ناکام ہیں؟ الجزیرہ کا تجزیہ
الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کے جغرافیائی محلِ وقوع، ہمسایہ ملکوں سے تعلقات اور متبادل تجارتی راستوں کے باعث امریکا کی سخت سے سخت پابندیاں بھی تہران کو جھکانے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔
-
ایران، جنگی حالات میں معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم
وزارت خزانہ کے تحت قائم مرکز جنگ کے باعث پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کی نشاندہی اور فوری حل کے لیے کام کرے گا
-
امریکی بم نے ایران میں شادی کی تقریب کو کیسے سوگ میں بدل دیا؟ ٹیلیگراف کی رپورٹ
برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہتھیاروں کے ماہرین کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی ایران میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب کو غالباً براہِ راست ایک امریکی ساختہ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
-
ٹرمپ کی ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ ختم ہونی چاہیے، امریکی سینیٹر
امریکی سینئر سینیٹر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ایران کے خلاف غیر قانونی اور تباہ کن جنگ نے نہ صرف ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے، بلکہ امریکی معیشت کو بھی تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے؛ لہٰذا اس جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
-
ایران پر جارحیت کے سنگین نتائج، مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے، فائننشل ٹائمز
روزنامہ فائننشل ٹائمز نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگی کاروائیوں کے نتیجے میں امریکہ میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
-
امریکی وزیر نے اپنا بیان واپس لے لیا؛ ایران جنگ میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے پہلے ایران کے خلاف جنگ میں کسی امریکی شہری یا فوجی کی ہلاکت سے انکار کیا تھا، تاہم بعد میں اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ جنگ کے دوران 18 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
-
ایران نے امریکا کا فوجی غرور توڑ دیا، عرب تجزیہ کار
لبنانی عسکری ماہر کے مطابق ایران نے براہ راست فضائی یا بحری جنگ کے بجائے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل دباؤ میں ڈال کر واشنگٹن کو طویل جنگ میں پھنسا دیا۔
-
جنگ کے دوران ایران نے بھرپور دفاع اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران دشمنوں کے اندازے غلط ثابت ہوئے، ایرانی قوم کی طاقت اور اتحاد نے دنیا کو حیران کر دیا۔
-
ایران جنگی تجربات کی روشنی میں دفاعی صنعت کی ازسرنو تشکیل دے گا، وزارت دفاع
ایرانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حالیہ جنگوں سے حاصل ہونے والے تجربات اور اسباق کی بنیاد پر ملک کی دفاعی صنعت کو مسلسل جدید بنایا اور ازسرنو تشکیل دیا جائے گا، جبکہ میدان جنگ کو اختتام نہیں بلکہ سیکھنے اور مستقبل کی تیاری کا ذریعہ سمجھا جائے گا۔
-
ایران کو شکست دینے کے دعوے ٹرمپ کے غلط اندازوں کا نتیجہ ہیں، غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی شکست کے دعوے دراصل غلط اندازوں کا نتیجہ ہیں اور جو فریق فوجی جنگ میں ناکام رہا، وہ اب اسی ناکامی کو اقتصادی جنگ کا نام دے رہا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
ایران نے ہتھیار نہیں ڈالے، امریکہ کے پاس جنگ سے نکلنے کا کوئی اچھا راستہ نہیں، عالمی میڈیا
امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ طویل جنگ، آبنائے ہرمز کی بندش، بڑھتی توانائی قیمتوں اور بڑھتے فوجی اخراجات نے امریکہ کے لیے جنگ سے باعزت طور پر نکلنے کے راستے محدود کر دیے ہیں۔
-
المیہ رونما ہونے سے پہلے ایران کے ساتھ محاذ آرائی سے نکلنا ہوگا، مستعفی امریکی افسر
امریکہ کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سابق سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کی زد میں رکھا ہوا ہے، اس لیے کسی بڑے سانحے کے رونما ہونے سے پہلے ایران کے ساتھ محاذ آرائی سے نکل جانا چاہیے۔
-
ایران کی آبنائے ہرمز پر سخت نگرانی، 6 تجارتی جہازوں کو غیر مجاز راستے سے گزرنے سے روک دیا گیا
ایرانی حکام کے مطابق مسلح افواج نے نیوی گیشن نظام بند کرکے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کی بروقت نگرانی کرتے ہوئے انہیں مقررہ محفوظ راستے کی جانب واپس موڑ دیا۔
-
ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں بے قابو
ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے اثرات امریکا تک پہنچ گئے ہیں، جہاں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
-
ٹرمپ کی ذہنی حالت پر نئے سوالات، صرف تین گھنٹوں میں 50 سے زائد پوسٹس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختصر وقت میں درجنوں متنازع سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کیے جانے کے بعد ان کی ذہنی صحت سے متعلق بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔
-
ٹرمپ کی ایران کو دھمکیاں ‘جنگی جرائم‘ ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے امریکا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی کسی بھی قسم کی مدد کرنے والے ممالک کو بھی قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
-
امریکی جدید میزائل ذخائر میں شدید کمی، فنانشل ٹائمز کا انکشاف
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث امریکہ کے جدید میزائلوں اور فضائی دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے، جس پر اعلیٰ سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
جنگ یا شکست؟ وائٹ ہاؤس کی حکمت عملی پر سنگین سوالات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تقریر کو مبصرین نے کامیابی کے بجائے اسٹریٹجک ناکامی اور پالیسی کے ابہام کی علامت قرار دیا ہے، جس میں جنگی اہداف، سفارتی حکمت عملی اور معاشی دباؤ سے نمٹنے کے واضح منصوبے کا فقدان نظر آیا۔
-
کیا امریکہ، اسرائیل کی ایران کےخلاف جنگ کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے؟
جنگوں میں پہلا نشانہ اکثر فوجی تنصیبات نہیں بلکہ سچ بنتا ہے۔ ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حالیہ حملے کے بعد بھی یہی ہوا ہے۔