مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست جارجیا کے شہر ڈالٹن میں انتخابی جلسے کے دوران متعدد مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان کی تقریر روک دی۔
اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعوی کیا کہ مظاہرین نے احتجاج کرنے کے لیے رقم وصول کی ہے اور بعض سیاسی حلقے انہیں احتجاج پر اکساتے ہوئے پیسے دے رہے ہیں۔
انہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ پر بھی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ان محدود احتجاجی مظاہروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید دعوی کیا کہ مظاہرین میں سے ہر ایک کو 250 ڈالر دیے جاتے ہیں، تاہم انہیں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست جارجیا امریکہ میں انتخابی مقابلے کے حوالے سے اہم ریاستوں میں شمار ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ