15 اکتوبر، 2026، 5:04 PM

الہام علی اف اور غاصب صیہونی صدر کی ملاقات کے اہم نکات

الہام علی اف اور غاصب صیہونی صدر کی ملاقات کے اہم نکات

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف اور بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے صدر نے باکو میں ملاقات کی اور بین الاقوامی و علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے غاصب صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ سے باکو میں ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران اسحاق ہرزوگ نے ایشیاء میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (سیکا) کی صدارت سنبھالنے پر آذربائیجان کو مبارک باد پیش کی۔

غاصب صیہونی حکومت کے صدر نے سیکا کے فریم ورک کے تحت عملی تعاون کو فروغ دینے اور اعتماد سازی کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے آذربائیجان کی صدارت کے دوران کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی امور کے ایجنڈے میں شامل مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

News ID 1942123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha