مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آج ہم نے سعودی عرب کی سرزمین کی جانب کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ کی جانب حملے سے متعلق سعودی دشمن کا دعویٰ ایک بڑا اور صریح جھوٹ ہے۔
واضح رہے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے چند گھنٹے قبل، سعودی ذرائعِ ابلاغ نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ یمنی فوج اور مجاہدین نے مدینہ منورہ کی جانب فائرنگ کی ہے۔
آپ کا تبصرہ