15 اکتوبر، 2026، 11:09 PM

بحرینی وزیر خارجہ کی باکو میں غاصب اسرائیلی صدر سے ملاقات

بحرینی وزیر خارجہ کی باکو میں غاصب اسرائیلی صدر سے ملاقات

بحرینی وزیرِ خارجہ اور اسرائیلی صدر نے ایشیاء میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (سیکا) کے ساتویں اجلاس کے موقع پر باکو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے بدھ کے روز باکو میں بحرینی وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی کا استقبال کیا۔

بحرینی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں فریقوں نے اس ملاقات میں ابراہیم معاہدے کے دائرے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور تعاون کو وسعت دینے کے مواقع پر گفتگو کی۔

واضح رہے اسرائیلی حکومت خطے میں عدم استحکام اور جنگ کا سب سے اہم سبب ہے، تاہم بحرینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں لکھا کہ علاقائی و بین الاقوامی سیاسی اور سلامتی سے متعلق صورتِ حال اور خطے میں استحکام کے قیام کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی کوششیں بھی اس ملاقات کے اہم موضوعات میں شامل تھیں۔

غاصب اسرائیلی صدر کے دفتر نے بھی اعلان کیا کہ ہرزوگ نے اس ملاقات میں خطے میں امن اور تعاون کے دائرے کو وسعت دینے کے مقصد سے ابراہیم معاہدے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے بحرین کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر بھی تاکید کی اور اس ملک کے بادشاہ اور حکومت کی تعریف کی۔

یہ ملاقات جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں سیکا کے اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں مختلف ممالک کے حکام علاقائی تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کے لیے شرکت کر رہے ہیں۔

یاد رہے غاصب اسرائیلی حکومت ابراہیم معاہدے کے ذریعے بعض عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ وہ زیادہ اطمینان کے ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں، مغربی کنارے، غزہ، شام، لبنان اور دیگر علاقوں میں جبر و قبضے کا سلسلہ جاری رکھ سکے۔

News ID 1942140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha