مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مختلف کے مختلف شہروں میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے جاسوسوں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے تہران کے نواحی علاقے میں ایک کمپنی کے مالک کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملازمین کو باقاعدہ منصوبے کے تحت شہر کے مختلف حصوں میں ہنگامے اور فسادات کے لئے بھیجتا تھا۔ کمپنی کے اندر سے بڑی مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ عدالتی حکم پر کمپنی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بیان کے مطابق صوبہ مغربی آذربائجان میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے ممنوعہ ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔
خرم آباد میں خفیہ ایجنسیوں نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کوملہ سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کی ہیں۔
علاوہ ازیں ملک دشمن چینلوں کے لئے کام کرنے والے 15 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو آوارہ جوانوں کو ہنگاموں اور فسادات پر اکساکر ویڈیوز بیرون ملک بھیجتے تھے۔
تہران میں دو بسیجیوں کو شہید کرنے والے 10 افراد پر مشتمل گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گرد گروہ حال ہی میں سرحدی صوبے سے تخریب کاری کے لئے تہران میں داخل ہوا تھا۔
آپ کا تبصرہ