مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خدا کی مدد سے ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے ریاض میں واقع شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا اور میزائل نے اپنے ہدف کو درست نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک دوسری کارروائی کے دوران تین بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے سعودی دشمن فورسز کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی رأس العارہ اور المضاربہ کے علاقوں میں کی گئی۔
بیان کے مطابق، ان علاقوں میں سعودی فورسز کے اجتماع کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ان کی متعدد فوجی گاڑیاں بھی ناکارہ ہوگئیں۔
آپ کا تبصرہ