15 جون، 2025، 10:01 AM

یمنی فوج کا اسرائیل پر سپرسونک میزائل حملہ

یمنی فوج کا اسرائیل پر سپرسونک میزائل حملہ

یمنی فوج نے اسرائیل پر سپر سونک میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اہم اہداف پر سپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

المسیرہ چینل کے مطابق، یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "فلسطین-2" نامی سپرسونک بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے دشمن کے کلیدی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یمنی مسلح افواج نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اسلامی جمہوریہ ایران کی گزشتہ شب کی فوجی کارروائی کے ساتھ ہم آہنگی میں انجام دی گئی ہے۔ 

یمنی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ایران کی عوام، فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے صہیونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے دندان شکن جواب دیا ہے۔

News ID 1933531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha