3 مئی، 2025، 2:46 PM

مقبوضہ تل ابیب پر نئے حملے، اسرائیلی دفاعی سسٹم یمنی میزائلوں کے آگے بے بس

مقبوضہ تل ابیب پر نئے حملے، اسرائیلی دفاعی سسٹم یمنی میزائلوں کے آگے بے بس

صیہونی رژیم کا دفاعی سسٹم یمنی میزائلوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے  

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف اپنے تازہ ترین آپریشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ تل ابیب کے جنوب میں صہیونی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور یہ کارروائی فلسطین 2 سپرسونک بیلسٹک میزائل سے کی گئی۔

یمنی فوج نے کہا کہ میزائل نے کامیابی کے ساتھ مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنایا اور اسرائیلی انٹرسیپشن سسٹم اسے روکنے میں ناکام رہا۔

یمنی مسلح افواج نے غزہ کی حمایت میں صیہونی رژیم کے خلاف حملے جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

News ID 1932362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha