مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی افواج نے تازہ ترین حملوں میں صہیونی اور امریکی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے جدید بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق یمنی مسلح افواج نے "ذوالفقار" اور "فلسطین ۲" نامی دو بیلسٹک میزائل داغ کر بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب یمنی افواج نے ایک اور حملے میں بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "ٹرومین" اور کئی دیگر امریکی جنگی جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی فوج کا امریکی تنصیبات پر دوسرا حملہ ہے۔
یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج کے ساتھ بحری جھڑپ چند گھنٹوں تک جاری رہی۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک کہ غزہ پر حملے اور محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، صہیونی علاقوں پر حملے اور اسرائیلی جہازوں کی آمد و رفت کو روکنے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ