مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر کے خط پر ایران کا سرکاری جواب عمان کے ذریعے باضابطہ طور پر ارسال کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا سرکاری جواب ایک خط پر مشتمل ہے جس میں موجودہ صورت حال کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر اور ٹرمپ کے خط کی مکمل وضاحت سے دوسرے فریق کو آگاہ کیا گیا ہے۔
عراقچی نے تاکید کی کہ ہماری پالیسی اب بھی زیادہ سے زیادہ دباؤ اور فوجی دھمکیوں کے حالات میں براہ راست مذاکرات نہ کرنے پر مبنی ہے لیکن بالواسطہ مذاکرات ماضی کی طرح جاری رہ سکتے ہیں، جیسے صدر روحانی اور شہید رئیسی کی حکومتوں میں ہوئے۔
آپ کا تبصرہ