10 دسمبر، 2025، 9:33 AM

حماس کے زیر کنٹرول علاقوں میں عالمی افواج کی تعیناتی نہیں ہوگی، امریکہ کا نیا موقف

حماس کے زیر کنٹرول علاقوں میں عالمی افواج کی تعیناتی نہیں ہوگی، امریکہ کا نیا موقف

امریکہ نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ان علاقوں میں بین الاقوامی افواج تعینات نہیں کی جائیں گی جو اسلامی تحریک حماس کے کنٹرول میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے موقر میڈیا گروپ کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک حماس کے زیر کنٹرول علاقوں میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی نہیں کی جائے گی۔

امریکی عہدیدار نے مزید کہا: غزہ کی پٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد معاہدے کے دوسرے مرحلے کے فریم ورک کے تحت (قابض حکومت) اسرائیل کے غزہ کی پٹی سے انخلا کا معاملہ مکمل طور پر واضح ہے۔

امریکی عہدیدار نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی جانب منتقلی کے لیے مذاکرات میں کچھ پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن، حسام بدران، نے حال ہی میں یہ کہا تھا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں کوئی بھی بات چیت صرف اسی صورت میں معنی خیز ہوگی جب اس سے قبل ثالثوں، امریکہ اور دیگر متعلقہ فریقوں کی طرف سے واضح دباؤ ڈالا جائے اور قابض حکومت (اسرائیل) کو پہلے مرحلے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کرنے پر مجبور کیا جائے۔

بدران نے پر زور انداز میں کہا: جب تک قابض قوتیں اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کی خلاف ورزی جاری رکھیں گی، دوسرے مرحلے میں داخل ہونا ممکن نہیں ہے۔

News ID 1936994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha