مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کی نگرانی اور حفاظت کے تحت جنونی اور انتہا پسند صہیونیوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔
تفصیلات کے مطابق، 182 صہیونی آبادکار مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی حرمت پامال کی۔ انتہا پسندوں نے کھلے عام تلمودی رسومات اور عبادات ادا کیں جسے مسجد الاقصی کی تاریخی و مذہبی حیثیت تبدیل کرنے کی خطرناک سازش قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر فلسطینی محلے سلوان میں جبری بے دخلی کی کارروائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ دو فلسطینی خاندانوں کو مکانات خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ الرجبی خاندان کے مکان پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول کر آخری نوٹس تھما دیا۔ اس مکان میں بچوں اور بزرگوں سمیت 50 افراد رہائش پذیر ہیں جو اب آوارگی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔
آپ کا تبصرہ