مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سال کی یوم القدس ریلی کی اہمیت کو گذشتہ سالوں سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کے لیے ایرانی قوم کے غیر متزلزل عزم اور حمایت کی علامت ہوگی۔
اپنے پیغام میں رہبر انقلاب نے کہا کہ یوم القدس کی ریلی ہمیشہ ایرانی قوم کے اتحاد اور قوت کی علامت رہی ہے۔ یہ ریلی بات کا بھی اظہار ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم اور بنیادی سیاسی مقاصد پر ثابت قدم ہے اور فلسطین کی حمایت کے نعرے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم القدس کی ریلی کو ایرانی قوم کے اعزازات میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ 46 سالوں سے ایرانی عوام روزے کی حالت میں، ہر قسم کے موسمی حالات میں ہر بڑے اور چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں یوم القدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے اس سال کی ریلی کو پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور وہ لوگ جو اسلامی نظام کو پہچانتے ہیں، ایرانی قوم کے حامی ہیں۔ تاہم بعض ممالک اور حکومتیں میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ ایرانی قوم میں اختلافات ہیں۔ یوم القدس کی ریلی ان تمام پروپیگنڈوں اور بے بنیاد دعووں کو مسترد کردے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے امید ظاہر کی کہ اللہ کے فضل و کرم سے اس سال کی یوم القدس ریلی بہترین، شاندار اور باوقار ترین ریلیوں میں سے ایک ہوگی۔
آپ کا تبصرہ