31 مارچ، 2025، 9:08 AM

کسی بھی خطرے پر سخت جواب دیا جائے گا، ایرانی مسلح افواج کا انتباہ

کسی بھی خطرے پر سخت جواب دیا جائے گا، ایرانی مسلح افواج کا انتباہ

ایرانی مسلح افواج نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کو کسی بھی خطرہ لاحق ہوجائے یا جارحیت کی صورت میں سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ اپنے اصولوں اور قوم کا بھرپور دفاع کیا ہے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کا علمبردار رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ دنیا کے مظلوم عوام، بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور دفاع کو اپنی حکمت عملی قرار دیا ہے۔ اگر کسی نے غلطی کا ارتکاب کیا یا ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے، جارحیت یا سرحدی خلاف ورزی کی کوشش کی تو اسے سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

مسلح افواج نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنا دفاع مضبوط کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مضبوط اور مستحکم طاقت اور خودمختاری کے لحاظ سے ایک مضبوط نظام میں تبدیل ہوچکا ہے اور عالمی و بین الاقوامی سطح پر ایک قائدانہ کردار ہے۔ جس کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی جارحیت اور توسعہ طلبی کا دندان شکن جواب سے سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی ایران کو امریکہ کی سربراہی میں عالمی استکبار کی بدترین پابندیوں اور سازشوں کا سامنا رہا ہے۔

News ID 1931518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha