مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے ایک بار پھر یمن کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ہے۔
یمنی چینل المیسرہ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے صنعاء کے شمال مشرقی علاقے بنی حشیش پر شدید حملے کیے ہیں۔
اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک، امریکہ نہ صرف فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کی فوجی اور سیاسی حمایتی کی ہے، بلکہ شام اور لبنان پر حملوں میں بھی اس کو مدد فراہم کی ہے۔
یمن پر واشنگٹن کے حملے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔
آپ کا تبصرہ