مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران عید الفطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پڑوسیوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
پزشکیان نے مزید کہا کہ ہم بحرین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون میں توسیع کے خواہاں ہیں۔
اس موقع پر بحرین کے بادشاہ نے ایرانی صدر کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور بحرین کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم انہیں مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے صدر پزشکیان سے کہا کہ میں آپ کے مثبت اور تعمیری نقطہ نظر کی قدر کرتا ہوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے کی ترقی کے لئے مشترکہ کوششوں کے لئے تیار ہوں۔
آپ کا تبصرہ