7 اپریل، 2025، 10:45 PM

ایران، داعش سے وابستہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ

ایران، داعش سے وابستہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ

ایران نے ملک کے صوبہ کردستان میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں  صوبہ کردستان میں داعش سے وابستہ نیٹ ورک کے خلاف کاروارئی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ کردستان میں انٹیلی جنس اداروں نے  بروقت کاروائی کر کے داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا ہے۔

  دہشت گرد ٹولے کے عناصر داعش کے تربیت یافتہ بیرونی ممالک کے شہری تھے جو کردستان میں نوروز کی تقریبات کے دوران خودکش دھماکوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

  دہشت گردوں سے متعدد خودکش بیلٹس، ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرونی ایجنسیوں کے آلہ کاروں کا اصل ہدف ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا تھا۔ 

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ہم دہشت گردانہ کارروائیوں کے منصوبہ سازوں اور ان کے حامیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ایران کی عظیم قوم کے خلاف سازشوں اور تخریب کاریوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور خطے میں شر پسندی کے درپے دشمن کے آلہ کاروں  سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

News ID 1931687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha