14 اپریل، 2025، 8:22 AM

غزہ میں صہیونی بربریت جاری، مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ میں صہیونی بربریت جاری، مزید 37 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر جاری شدید فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی برادری کی خاموشی اور امریکہ کی پشت پناہی کے تحت صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف منظم نسل کشی کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، آج مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ پر حملے میں کم از کم 3 نہتے شہری شہید ہوئے۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے خان یونس کے رہائشیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ علاقے المواصی کے جنوبی حصے کی طرف نقل مکانی کریں۔

وزارت صحت غزہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی افواج کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 37 شہریوں کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں سے 25 افراد وسطی اور جنوبی غزہ میں ہونے والے حملوں میں شہید ہوئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے کئی افراد کی لاشیں اب تک نکالی نہیں جاسکیں، جس کے باعث شہدا کی حقیقی تعداد ابتدائی اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

News ID 1931839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha