مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں کو شدید کردیا ہے۔
جنگی جہازوں سے حملے کے علاوہ توپخانے کی مدد سے زمینی فوج بھی غزہ پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ غزہ کے علاوہ غرب اردن کے علاقے خان یونس پر صہیونیوں نے حملہ کرکے متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
غزہ شہر کے مرکزی علاقوں میں صہیونی فورسز اور مجاہدین کے درمیان تن بہ تن لڑائی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ زمینی فوج کی مدد کے لئے صہیونی طیارے فضا سے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے مغربی علاقے میں واقع القدس ہسپتال پر صہیونی طیاروں نے بمباری کی۔ النصیرات میں رہائشی مکانات پر حملے کے بعد کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ کے جنوبی علاقوں میں بھی صہیونیوں کے فضائی حملوں کی وجہ سے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ نشانہ بن گئے ہیں۔
دراین اثناء شہداء الاقصی ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے ہسپتال کو امدادی سامان پہنچانے کے تمام راستے بند کردئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کی گاڑیوں میں فلسطینی زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے دوران اسرائیلی فورسز نے دو گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق الشفا ہسپتال کی صورتحال سے بیرونی دنیا کو بے خبر رکھنے کے لئے تمام مواصلاتی ذرائع اور وسائل کو منقطع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب المیادین نے خبردی ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں انڈونیشیا ہسپتال کو پر بمباری کی ہے۔
صہیونی فوج کے حملوں کے جواب میں مقاومتی گروہوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی جارہی ہے۔ فلسطینی مجاہدین نے غزہ جنوبی اور مغربی حصے میں صہیونیوں کی پیشقدمی روک دی ہے۔
المیادین کے مطابق فلسطینی جوانوں نے سنگین ہتھیاروں سے لیس آگ برسانے والی صہیونی فوج کو گھات لگاکر حملے کرتے ہوئے مختلف مقامات پر پیشقدمی سے روک دیا ہے۔
دراین اثناء غرب اردن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونیوں نے مغربی کنارے کے مختلف مقامات پر فلسطینیوں پر حملہ کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق فلسطینی جوان بھی مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں۔ مجاہدین نے جنین میں حملہ آور صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی اور فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
بیت لحم کے جنوبی علاقے بیت فجار میں صہیونی فورسز نے گھر گھر چھاپے کے دوران کئی بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب رام شہر پر صہیونی فورسز نے کئی اطراف سے حملہ کیا تاہم فلسطینی جوانوں نے مزاحمت کرکے شہر میں داخل ہونے سے روک دیا۔
آپ کا تبصرہ