13 جنوری، 2024، 1:37 PM

طوفان الاقصی کا 99 واں دن، غزہ پر فضائی اور زمینی حملے جاری

طوفان الاقصی کا 99 واں دن، غزہ پر فضائی اور زمینی حملے جاری

صہیونی حکومت غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر زمینی اور فضائی حملے کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے سو دن پورے ہورہے ہیں اور صہیونی حکومت غزہ میں ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں تیزی لارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فضائی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع شہداء الاقصی ہسپتال کے گرد و نواح میں وحشیانہ بمباری کی اور رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

الجزیرہ کے مطابق علی الصبح صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقوں پر بمباری کی اور خان یونس کے مرکز کو نشانہ بنایا۔

زمینی حملے کے دوران فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان کئی مقامات پر شدید جھڑپیں بھی ہوئیں اور صہیونی فوجی گاڑیوں اور اہلکاروں کو نقصان پہنچا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے مختلف مقامات پر فضائی بمباری کے علاوہ زمینی فوج نے بھی بھاری توپ خانے کی مدد سے النصیرات، البریج اور المغازی کے پناہ گزین کیمپوں پر حملہ کیا۔

دراین اثناء رفح شہر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینی بے گھر شہریوں کے کیمپوں پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔

News ID 1921236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha