مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 79 ویں دن میں بھی غاصب صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر شدید حملے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خان یونس کے مغرب میں واقع الحاووز خیابان کے اطراف میں گھروں کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔
علاوہ ازین غزہ کےجنوب میں واقع شہر رفح پر صہیونی طیاروں نے شدید فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں رہائشی عمارتیں اور غیر فوجی تنصیبات متاثر ہوئی ہیں۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق رفح کے مغربی محلے تل السلطان میں گھروں پر حملے کے بعد کئی فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی طیاروں نے دیرالبلح کے مشرقی علاقوں پر بھی فضائی حملے کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ