18 اکتوبر، 2023، 10:32 AM

غزہ میں ہسپتال پر صہیونی حملہ، خطے میں وسیع احتجاجی مظاہرے

غزہ میں ہسپتال پر صہیونی حملہ، خطے میں وسیع احتجاجی مظاہرے

صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد خطے کے اکثر ممالک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر صہیونی حکومت کی بربریت اور بمباری کے بعد مختلف میں رات گئے عوام کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

تیونس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت اور دیگر شہروں میں عوام نے صہونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اردن اور غرب اردن میں بھی وسیع پیمانے پر عوامی مظاہروں کی خبریں موصول ہورہی ہیں جبکہ ترکی کے شہر استنبول میں مظاہرین نے غزہ میں جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی سفارت خانے کی طرف مارچ کی۔

لبنان میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے غزہ کے ہسپتال پر حملے کی خبروں کے بعد گھروں سے نکل کر احتجاج کیا۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

دراین اثناء القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ المعمدانی ہسپتال پر حملے کے ردعمل میں تل ابیب پر میزائل حملے کئے ہیں۔ صہیونی چینل 12 نے بھی تل ابیب میں دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ کے ہسپتال پر صہیونی جنگی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں 800 شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ مختلف ممالک، عالمی اداروں اور شخصیات نے صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1919472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha