11 دسمبر، 2023، 12:31 PM

دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

دنیا کے مختلف ممالک میں عوام نے مظاہرے کرتے ہوئے صہیونی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں صہیونی جارحیت کا شکار ہونے والے فلسطینی عوام کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں۔

بوسنیا کے عوام نے شدید سردی کے موسم میں سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرہ کیا۔

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں لوگوں نے اسرائیل مخالف ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

امریکی ریاست شکاگو میں بھی صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف بڑی ریلی نکالی گئی اور عوام نے فلسطین کے حق میں صدائے احتجاج بلند کیا۔

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں صہیونی حکومت مخالف مظاہرہ ہوا جس میں شرکاء فلسطین زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور صہیونی حکومت سے غزہ پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ فلسطینی قیدیوں کے بارے میں قائم کمیٹی نے غزہ میں صہیونی مظالم کے بارے میں کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے اب تک 142 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

News ID 1920502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha