مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم بڑھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں۔
یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرے اور غزہ میں صہیونی مظالم روکنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اسی حوالے سے پاکستان میں مانسہرہ یونیورسٹی کانووکیشن کے دوران طالب علم نے سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے بعد ایک ہاتھ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تصویر اور دوسرے میں فلسطین میں پرچم اٹھارکھا تھا۔
طالب علم حسین حیدر "امریکہ مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد" کا نعرہ بھی لگارہا تھا۔
آپ کا تبصرہ