13 اکتوبر، 2023، 2:08 PM

فلسطین پر صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں+ویڈیو، تصاویر

فلسطین پر صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں+ویڈیو، تصاویر

مختلف ممالک میں عوام نے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کرکے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی بے گناہ عوام اور نہتے شہریوں پر صہیونی جارحیت کے خلاف جمعہ کے دن مختلف ممالک میں عوامی مظاہرے اور اجتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں نماز جمعہ سے پہلے اور بعد میں نکالی جارہی ہیں۔ 

تہران میں صبح عوام کی کثیر تعداد مختلف شاہراہوں پر نکل کر صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نماز جمعہ کے مقام کی طرف حرکت شروع کی۔

احتجاجی ریلی میں عوام کے ساتھ ساتھ اعلی حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

ریلی میں بچوں اور خواتین سمیت زندگی کے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے شریک تھے۔ شرکاء کے ہاتھوں میں ایران اور فلسطین کے پرچم تھے۔ فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف درج نعرے توجہات کا مرکز تھے۔

تہران کے علاوہ تمام صوبائی دارالحکومتوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں جاری ہیں۔

ایران کے علاوہ پاکستان، عراق، یمن سمیت مختلف ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں عوام صہیونی مظالم کے خلاف ریلیاں نکال رہے ہیں۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں التحریر اسکوائر پر عوام کی کثیر تعداد جمع ہوکر اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا۔

یمن میں عوام نے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔ 

ریلی کے شرکاء نے امریکہ کو اسرائیل لے ساتھ جرائم میں شریک قرار دیتے ہوئے مقاومت کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد پر آمادگی ظاہر کی۔ 

پاکستان کے عوام نے کراچی اور دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد احتجاجی ریلی نکالی اور صیہونی حکومت کی کاروائیوں کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں اور مسلمان حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی دہشت گرد حکومت کو فلسطینی عوام پر مزید ظلم کرنے سے روکنے میں کردار ادا کریں۔

News Code 1919350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha