13 اکتوبر، 2023، 4:10 PM

یمن میں غزہ کی حمایت میں بڑی ریلی+ ویڈیو

یمن میں غزہ کی حمایت میں بڑی ریلی+ ویڈیو

آج جمعہ کی صبح یمن کے شہر صعدہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور وحشی صہیونی دشمن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے شہر صعدہ میں آج  فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور وحشی صہیونی دشمن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

شرکاء نے یمن اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نعرے لگائے۔

شرکائے مارچ نے مختلف نعروں کے فلسطین سے حمایت اور اسرائیل اور امریکہ سے نفرت کا اظہار کیا۔ جیسے: اپنی تیاری کے عروج پر، ہم آپ کے ساتھ ہیں، امریکہ بہت بڑا دشمن ہے، امریکہ شیطان بزرگ ہے، اے غاصبو فلسطین سے نکل جاو، صعدہ سے لے کر غزہ تک اہل وفا اور غیرت مند رہتے ہیں، جو بھی جرائم کے سامنے خاموش رہے، وہ مسلمان نہیں، یمن حامی طوفان الاقصیٰ، لبیک یا مسجد اقصیٰ، وغیرہ

شرکائے ریلی نے صیہونی رجیم کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والی حکومتوں کی مذمت کی اور فلسطین اور اسلامی مقدسات کی آزادی کے لئے یمنی قوم کی آمادگی پر زور دیا۔

مظاہرین نے اپنے بیانئے میں الاقصیٰ طوفان آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اہل یمن کی فلسطینی قوم اور مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور فلسطین کے دفاع کے لیے سیکڑوں یمنی مجاہدین کی آمادگی کا اعلان کیا۔

 مظاہرین نے فلسطین کے لئے عبدالملک الحوثی کے تمام آپشنز کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور مغربی ممالک کو صیہونی رجیم کی حمایت پر آڑھے ہاتھوں لیا۔

مارچ کے شرکاء کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم پر ہونے والے ظلم و ستم نے خواتین اور بچوں کے حقوق اور قوموں کے حق خود ارادیت کے بارے میں امریکہ کے جھوٹے دعووں کو برملا کر دیا ہے۔

مظاہرین نے صیہونی رجیم سے سمجھوتہ کرنے والی عرب حکومتوں کی مذمت کرتے ہوئے مقاومت کو ہی صہیونی دشمن اور اس کے حامیوں بالخصوص امریکہ کا مقابلہ کرنے کا واحد آپشن قرار دیا۔

News ID 1919352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha