11 دسمبر، 2025، 10:13 AM

بیجنگ؛ ایران-چین-سعودی عرب مذاکرات کے چوتھے دور کی میزبانی کرے گا

بیجنگ؛ ایران-چین-سعودی عرب مذاکرات کے چوتھے دور کی میزبانی کرے گا

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے اعلان کیا ہے کہ علاقائی تعاون کے حوالے سے سہ فریقی (ایران، چین اور سعودی عرب) مذاکرات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ جس کا چوتھا دور جلد ہی بیجنگ میں منعقد کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ علاقائی تعاون کے حوالے سے سہ فریقی مذاکرات کا اقدام آئندہ بھی آگے بڑھے گا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ سہ فریقی مذاکرات کا چوتھا دور جلد ہی چینی دارالحکومت بیجنگ میں منعقد کیا جائے گا۔

ایران، سعودی عرب اور چین کی سہ فریقی کمیٹی کا تیسرا اجلاس، جو بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا تھا، 9 دسمبر کو تہران میں منعقد ہوا تھا۔

اس سیشن کی صدارت تخت روانچی نے کی تھی اور اس میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی اور چین کے نائب وزیر خارجہ میاؤ دیو نے شرکت کی تھی۔

News ID 1937013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha