11 دسمبر، 2025، 3:44 PM

منقبت خوان حضرات نوجوان نسل کو انقلابی اقدار سے جوڑ کر دشمن کی فکری یلغار سے بچائیں، رہبر معظم

منقبت خوان حضرات نوجوان نسل کو انقلابی اقدار سے جوڑ کر دشمن کی فکری یلغار سے بچائیں، رہبر معظم

رہبر انقلاب نے منقبت خوانوں اور مذہبی انجمنوں پر زور دیا کہ وہ محافل و مجالس کو انقلاب کے مراکز بنائیں اور نوجوان نسل کو دشمن کی ذہنی و فکری ہلغار سے محفوظ رکھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای نے حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(ره) میں ہزاروں منقبت خوانوں اور اہل بیتؑ کے عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی مسلسل کوششوں کے باوجود ایرانی قوم نے اپنی دینی، تاریخی اور ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایران کو محض دفاعی اور اقتصادی دباؤ کا سامنا نہیں، بلکہ ایک وسیع میڈیا اور نفسیاتی جنگ درپیش ہے۔ منقبت خوان حضرات اسلامی اور انقلابی معارف اور پیغامات کو مضبوط انداز میں پیش کریں اور محافل و مجالس کو طاغوتی موسیقی اور ثقافت سے پاک رکھیں۔

انہوں نے منقبت خوانی کو مقاومتی ادب کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بااثر منقبت یا نوحہ بعض اوقات کئی خطابات سے زیادہ اثر رکھتا ہے، اور اس کے ذریعے یاد شہداء اور مفہوم مقاومت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ رہبر انقلاب نے مداحان کو ہدایت دی کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگیوں کے مستند حوالوں کے ساتھ دینی اور جہادی معارف بیان کریں، دشمن کے شبہات کا مؤثر جواب دیں اور قرآن کی ذاتی، سماجی اور سیاسی رہنمائی کو اجاگر کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی کوششوں کا ہدف صرف فوجی یا اقتصادی دباؤ نہیں، بلکہ ہدف اہم طور پر ایرانی قوم کی شناخت میں تبدیلی ہے، لیکن ایران نے ایک صدی سے زائد عرصے سے اپنی شناخت کو محفوظ رکھا ہے اور آج بھی ہر قسم کے دباؤ کے باوجود ملک مسلسل ترقی اور پیشرفت کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای نے کہا کہ ایران میں مقاومت اور اس کے پیغام کی اہمیت صرف ملک تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ دوسرے ممالک میں بھی پھیل رہی ہے۔ جو کچھ دشمن نے ایران کے خلاف کیا، اگر وہ کسی اور ملک کے خلاف کرتا تو وہ ملک تباہ ہوجاتا۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ بعض لوگ بار بار ممکنہ فوجی جھڑپ کے بارے میں بات کرتے ہیں یا جان بوجھ کر اس موضوع کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاکہ عوام کو خوفزدہ کریں، لیکن خدا کے فضل سے یہ کوششیں ناکام رہیں گی۔

انہوں نے دشمن کی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا اصل مقصد انقلاب کے اثرات، اس کے مقاصد اور امام خمینیؒ کی یاد کو مٹانا ہے۔ دشمن کا مرکز امریکہ ہے، کچھ یورپی ممالک اس کے گرد ہیں، اور یورپ میں کام کرنے والے خائن اور بے وطن عناصر بھی دشمن کے کیمپ میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے اہداف کو سمجھنا اور اپنی حکمت عملی تیار کرنا ضروری ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے دفاعی جنگ میں اپنی پوزیشن اور حکمت عملی طے کی جاتی ہے، اسی طرح تبلیغاتی اور میڈیا جنگ میں بھی ہمیں اپنے وسائل اور حکمت عملی دشمن کے مطابق ترتیب دینی ہوگی۔ ہماری توجہ اسلامی، شیعی اور انقلابی معارف پر ہونی چاہیے۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ مغربی دنیا کی تبلیغاتی اور میڈیا جنگ کے سامنے ڈٹ جانا مشکل ضرور ہے، لیکن یہ ممکن ہے۔ منقبت خوان حضرات اور مذہبی انجمنیں اپنے اجتماعات کو انقلاب کی اقدار کے مراکز بنائیں اور نوجوان نسل کو دشمن کے مقاصد سے محفوظ رکھیں۔

انہوں نے مداحان کے لیے کچھ اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دینی اور جہادی معارف کو ائمہؑ کی زندگیوں کے حوالوں کے ساتھ بیان کریں، دشمن کے کمزور پہلوؤں پر توجہ دیں اور اس کے شکوک اور شبهات کا جواب دیں، اور قرآن کے ذاتی، سماجی اور سیاسی پیغامات کو واضح انداز میں لوگوں تک پہنچائیں۔

News ID 1937022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha