مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے صدور نے اشک آباد میں امن و اعتماد سمٹ کے دوران ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن بین الاقوامی امن اعتماد اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچے ہیں۔
صدر پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ پائیدار امن اور خطے میں استحکام صرف تعاون، غیر جانبداری اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی حکمرانی صرف طاقتور ممالک کے رحم و کرم پر نہیں ہونی چاہیے اور تمام ممالک کو بین الاقوامی اداروں میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
ملاقات کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں تاہم دونوں صدور کی موجودگی کو خطے میں امن، اعتماد اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ