12 دسمبر، 2025، 4:50 PM

وینزویلا: امریکہ اور روس آمنے سامنے، امریکی دھمکیاں اور روسی اظہارِ یکجہتی

وینزویلا: امریکہ اور روس آمنے سامنے، امریکی دھمکیاں اور روسی اظہارِ یکجہتی

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کے روز وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو فون کال کی اور امریکہ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان کاراکس کے لیے ماسکو کی حمایت کا اعادہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کریملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کے روز وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں انہوں نے امریکہ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے مقابلے میں کاراکس کے لیے ماسکو کی حمایت کا اعادہ کیا۔

روسی صدر کی پریس سروس نے کہا کہ ولادیمیر پوٹن نے وینزویلا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ کی صورتحال میں قومی مفادات اور حاکمیت کے دفاع پر مرکوز نکولس مادورو کی حکومت کے طریقہ کار کی دوبارہ تصدیق کی۔

یہ بات چیت امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے درمیان ہوئی ہے، جس میں بحیر الکاہل میں بڑی فوجی تعیناتی اور وینزویلا کے آئل ٹینکر کو روکنا شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مئی میں دستخط کیے گئے اپنے تزویراتی تعاون کے معاہدے کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا، جو تجارت، معیشت، توانائی، اور عسکری-تکنیکی شعبوں میں وسیع تعاون کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ منصوبوں کو نافذ کرنے کے اپنے عزم کی بھی تصدیق کی، جو وینزویلا کی ترقی کو مضبوط بنائیں گے اور دونوں تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو تقویت دیں گے۔

امریکہ نے مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وینزویلا کے ساحل کے قریب کئی دہائیوں میں خطے کی سب سے بڑی تعداد میں فوجی تعینات کر دی ہے۔اس نے ستمبر سے بحیرۂ کیریبیئن اور بحر الکاہل میں مبینہ منشیات بردار جہازوں پر کم از کم 21 حملے بھی کیے ہیں، جن میں کم از کم 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

News ID 1937035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha