12 دسمبر، 2025، 4:51 PM

ایران میں آئندہ ہفتے افغانستان پر اہم علاقائی سربراہی اجلاس، پاکستان، روس، چین سمیت 6 ممالک کی شرکت

ایران میں آئندہ ہفتے افغانستان پر اہم علاقائی سربراہی اجلاس، پاکستان، روس، چین سمیت 6 ممالک کی شرکت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بَقائی نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت پر مرکوز ایک علاقائی سربراہی اجلاس منعقد ہوگی، اس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے افغان امور کے ذمہ دار نمائندے شامل ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ تہران؛ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت پر مرکوز ایک علاقائی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ایران کے مسلسل سفارتی رابطوں کو اجاگر کرتے ہوئے، بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ تہران اپنے آس پاس کے خطے میں سلامتی اور استحکام کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ ایران علاقائی ریاستوں کے درمیان تناؤ کو کم کرنے اور باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

بقائی نے اس سربراہی اجلاس کو ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی کرداروں کے ساتھ متعدد سطحوں پر وسیع مشاورت کا اختتامی مرحلہ قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام خطے میں تعاون کو فروغ دینے اور تناؤ کو کم کرنے میں ایک مؤثر کردار ادا کرے گا۔

آئندہ ہفتے کے لیے طے شدہ اس علاقائی اجلاس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے افغان امور کے ذمہ دار نمائندے شامل ہوں گے، اور اس کی میزبانی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کرے گی۔

News ID 1937037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha