مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں جمعہ کے روز بین الاقوامی امن اور اعتماد کانفرنس کے موقع پر، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور دوطرفہ اہم امور پر بات چیت کی۔
اس ملاقات کے بعد، اسحاق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج عشق آباد میں بین الاقوامی امن و اعتماد کانفرنس کے موقع پر، میرے بھائی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ایک تعمیری ملاقات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ ہم نے تجارت، روابط اور عوامی سطح پر تعلقات میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا، اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ کا تبصرہ