مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام کعبہ کی جانب سے جمعہ کے خطبے میں غزہ کے بچوں کی بہادری کو مثالی قرار دینے کے مطالبے کو سعودی چینل نے سینسر کردیا جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب کی الاخباریہ چینل نے خطیب مسجد الحرام شیخ صالح بن حمید کے جمعہ کے خطبے کے ایک حصے کو نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر تنازع پیدا ہوگیا۔ اس بیان میں خطیب نے کہا تھا کہ فلسطینی بچے بہادری اور قربانی کی مثال ہیں اور انہیں اپنے بچوں کے لیے بطور ہیرو دکھانا چاہیے۔
خطیب مسجد الحرام نے مزید کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس ہمیشہ مسلمانوں اور عربوں کے دلوں میں رہیں گے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور چینل کی سنسرنگ پر تنقید کی۔
اس واقعے کے بعد سعودی میڈیا میں آزادی اظہار اور سنسرشپ کے موضوع پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، اور اس پر عوامی سطح پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ