امام کعبہ پر مسلح شخص کی طرف سے حملے کی کوشش ناکام

مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام کعبہ شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام کعبہ شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مسجد الحرام میں خطبے کے دوران منبر پر جانے کی کوششش کرنے والے شخص  کو گرفتار کر لیا گیا۔ خانہ کعبہ میں جمعہ کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا اکاونٹ پر مشتبہ شخص کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو تیزی سے منبر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے منبر کی طرف جانے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔  واضح رہے کہ امام کعبہ کبھی بھی سامراجی طاقتوں امریکہ اور اسرائیل کے سنگین جرائم کے خلاف نہیں بولتے اور اس نے ہمیشہ اپنے منصبی فرائض میں کوتاہی سے کام لیا ہے ۔ امام کعبہ کو سعودی عرب کا امریکہ نواز بادشاہ متعین کرتا ہے اور سعودی عرب کے بادشاہ کو امریکہ مقرر کرتا ہے جس کی وجہ سے علاقائي مسلمان تنگ آگئے ہیں۔

News Code 1906613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =