مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خصوصاً اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔
یہ ملاقات ترکمانستان کے دورے کے موقع پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے ایران اور عمان کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال بھی زیربحث آئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عمان کے قریبی تعلقات خطے میں استحکام اور باہمی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ