مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہا ہے کہ عنقریب وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی شروع کی جائے گی۔
امریکی صدر نے اپنی گفتگو میں روس اور یوکرین کی جنگ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ ماسکو اور کیف کے درمیان کوئی معاہدہ طے پاتا ہے یا نہیں، اور اس بارے میں جلد صورتحال واضح ہوجائے گی۔
ٹرمپ کے مطابق روس۔یوکرین جنگ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی صورتحال کے بارے میں بھی مثبت اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ