مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحر عمان میں ایندھن کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے دوران ایرانی حکام نے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو ضبط کر لیا گیا ہے، جو 60 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جا رہا تھا۔ ٹینکر میں بھارت، سری لنکا، اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 18 عملے کے ارکان سوار تھے۔
ہرمزگان صوبے کی عدلیہ کے سربراہ مجتبیٰ قہرمانی نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن اسمگلنگ نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کے ایک آپریشن کے دوران، غیر ملکی آئل ٹینکر کو جاسک کے قریب ایرانی علاقائی پانیوں میں روکا گیا۔
قہرمانی نے بتایا کہ یہ جہاز درست سمندری سفری دستاویزات یا اس کی ایندھن کی کھیپ کے لیے کارگو مینی فیسٹ کے بغیر چلایا جا رہا تھا۔ حکام نے مزید کہا کہ جہاز پر موجود تمام نیویگیشن اور معاون سسٹمز کو جان بوجھ کر بند کر دیا گیا تھا۔
عدلیہ کے عہدیدار کے مطابق، ٹینکر پر بھارت، سری لنکا، اور بنگلہ دیش کے شہریوں پر مشتمل 18 افراد کا عملہ سوار تھا۔
آپ کا تبصرہ